چاڈورہ: تیندے کی موجودگی کے بعد علاقے میں خوف و ہراس

سری نگر//وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایک تیندوے نے ایک گاڑی کے نیچے پناہ لے لی ہے جس کے بعد دولت پورہ چاڈورہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
سرکاری زرایع نے بتایا کہ تیندوہ بظاہر بڑی عمر کا ہے اور گاڑی کے نیچے آرام کرتا ہوا پایا گیا ہے جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے محکمہ جنگلی حیات کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ماہرین کی ایک ٹیم تیندوے کو پکڑنے اور اسے محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔