سری نگر// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے متن علاقے کے گوپال پورہ گاو¿ں میں آج شام ایک 6 سالہ بچی چیتے کے حملے میں لقمہ اجل بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق، غلام محی الدین چوپان کی ایک زبیدہ جان کو اس وقت ایک تیندوے نے حملہ کر دیا جب وہ اپنے گھر کے باہر تھی۔ چیخ و پکار پر اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے اسے بچانے کی کوشش کی تاہم درندے نے بچی کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
ایک پولیس اہلکار نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔