عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ// انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے پیر کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کریری علاقے میں ایک لمبردار کو 8000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اے سی بی نے اتھورا بالا کے نثار احمد پنڈت ولد غلام حیدر پنڈت نامی لمبردار کو 8000 روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم پٹواری حلقہ ریسی پورہ امتیاز احمد ڈار کے ساتھ کمیشن ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔
اہلکار نے بتایا کہ بعد میں پٹواری کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے کچھ مجرمانہ ریونیو دستاویزات برآمد کی گئیں۔