رام بن: مٹی کے تودے کی زد میں آکر غیر مقامی مزدور جاں بحق

محمد تسکین

بانہال// ضلع رام بن میں جموں سرینگر قومی تعمیر کر رہی ایک نجی کمپنی کا مزدور جمعرات کو پسی کی زد میں آ کر لقمہ اجل بن گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ سیری رام بن کے قریب مٹی کے تودے کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ مہلوک کی شناخت دیش پال ساکنہ اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ متوفی قومی شاہراہ تعمیر کر رہی نجی تعمیراتی کمپنی سی پی پی ایل میں کام کر رہا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو قانونی و طبی کاروائیوں کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں سے اسے بعد میں اُس کے آبائی شہر روانہ کیا جائے گا۔