کولگام:ڈپٹی ایس پی کاعمرہ کے دوران سعودی عرب میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال

کولگام//ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی وائی ایس پی) رخسار احمد اس وقت مٹن اننت ناگ میں آئی آر 10ویں بٹالین میں تعینات تھے، سعودی عرب میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
خبر رساں ایجنسی کے این او نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ 55 سالہ ڈپٹی ایس پی رخسار احمد جو جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے چندیان پجن علاقے کے رہنے والے تھے، پیر کی دوپہر سعودی عرب میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے چند روز قبل سعودی عرب گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متوفی پہلے بے ہوش ہوئے اور اُنہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دے دیا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔