عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کشتواڑ کے مڑواہ واڑ وان علاقے میں لگنے والے آگ کی بھیانک واردات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت سے متاثرین کو فوری امداد بہم پہنچانے کی اپیل کی ہے۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے گنجان آبادی والے علاقے مڑواہ واڑوان میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں زائد از 80 رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
محبوبہ مفتی نے منگل کے روز ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’کشتواڑ کے گاؤں مڑواہ واڑوان میں لگنے والی آگ سے 70 رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا، ’امید ہے کہ موسم سرما قریب ہونے کے پیش نظر حکومت متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کرے گی‘۔