ضلع ہسپتال کشتواڑ سے اغوا بچہ چند گھنٹوں بعد بازیاب

کشتواڑ//جموں وکشمیر کے ضلع ہسپتال کشتواڑ سے اغوا بچے کو بازیاب کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز ضلع ہسپتال کشتواڑ میں ایک خاتون چھ ماہ کے بچے کا علاج ومعالجہ کرنے کی خاطر پہنچی تو اسی اثنا میں برقع پوش خاتو ن نے چھ ماہ کے بچے کا اغوا کرکے وہاں سے فرار ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز ساڑھے بارہ بجے کے قریب ضلع ہسپتال کشتواڑ میں اغوا کاری کا واقع پیش آیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ پولیس نے بچے کو تلاش کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا اور شام دیر گئے بچے کو بازیاب کر لیا۔
بچے کی بازیابی کے بعد ایس ایس پی کشتواڑ نے میڈیا اور عام لوگوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔