عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ/کٹھوعہ ضلع میں آج مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے قافلے کیساتھ جارہی ایک گاڑی کو حادثہ پیش ۔ گاڑی میں سوار وزیر موصوف کے کیساتھ معمور چارسیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گاڑی میں 10سیکورٹی اہلکار سوار تھے ،اچانک گاڑی کا اگلا پہیہ پھٹ گیا جس وجہ سے گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔
قابلِ ذکر ہے کہ قافلہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے براستہ پریت نگر گنگیال سے بلاورکیلئے جا رہا تھا ۔حادثے میںزخمی چاراہلکار زخمی کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل جیویر سنگھ، ہیڈ کانسٹیبل یودھویر سنگھ، سریش پاٹل اور مہندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔دیگر اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ تمام زخمی اہلکاروں کو سی ایچ سی بلاور میں ابتدائی طبی امداد دی گئی،تمام زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔