عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک بی ایس سی ریڈیولوجی کا طالب علم پنجاب کی دیش بھگت یونیورسٹی کے ہاسٹل میں پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک طالب علم زاہد احمد ولد عبدالقیوم بھٹ ساکن گلاب باغ ترال یونیورسٹی ہاسٹل کے کمرے میں مردہ پایا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ زاہد دیش بھگت یونیورسٹی پنجاب میں بی ایس سی ریڈیولوجی کے چھٹے سمسٹر میں زیر تعلیم تھا۔
دریں اثنا ئ، پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ادھر، متوفی طالب علم کے اہلِ خانہ نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔