کشمیر کو “ویڈنگ ڈسٹی نیشن” کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے:سرمد حفیظ

یو این آئی

سری نگر// جموں و کشمیر کے سکریٹری سیاحت سرمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کشمیر کو ایک ویڈنگ ڈسٹینیشن کے طور پر بھی فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کینڈا کا ایک جوڑا ویڈینگ ڈسٹنیشن کے لئے پہلگام آیا ہوا تھا۔
موصوف سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک تقریب کے حاشیے پر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بتا کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’ایڈونچر ٹورزم اور سیاحت سے متعلق دیگر سرگرمیوں کے علاوہ ہم کشمیر کو ویڈنگ ڈسٹینیشن کے طور پر فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ یہاں اس قسم کے بھی امکانات ہیں اور لوگ یہاں شادی بیاہ کی تقریبات انجام دینے کے خواہش مند ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ قریب 70 غیر استعمال شدہ مقامات کی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
مسٹر حفیظ نے کہا کہ وادی میں ایجوکیشن ٹورزم کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا: ’ہم دنیا اور ملک کے مختلف اداروں کے ساتھ ایکسچینج پروگرام کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں اور کارپوریٹ ٹورزم کو بھی بڑھا وا دینے کے لئے بھی کوشاں ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ، سیاحت کی بنیادوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہاتا ہے اور یہاں آنے والے سیاحوں کو سیاحت کا بھر پور تجربہ دینے کے لئے کوشاں ہے۔
موصوف سکریٹری نے کہا کہ جو ہمیں فیڈ بیک مل رہا ہے تو اس معلوم ہوتا ہے کہ امسال بھی وینٹر ٹورزم شاندار رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ جتنے بھی ہمارے وینٹر ٹورزم مقامات ہیں وہ سب سرما میں کھلے رہیں گے۔