جموں و کشمیر میں برف و باراں کا امکان، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

Photo: Mubashir Khan

سری نگر//محکمہ موسمیات نے جمعرات کو بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر بھر میں برف باری اور بارشوں کے ایک اور مرحلے کا امکان ہے۔ اسی دوران جموں و کشمیر میں کم از کم درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کپواڑہ اور گلمرگ سمیت شمالی کشمیر میں بارش اور برف باری شروع ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا، “جموں اور کشمیر میں وسیع پیمانے پر ہلکی سے درمیانی برفباری/بارش کی توقع ہے اور آج بالائی علاقوں میں بھاری برفباری کے امکانات ہیں”۔
انہوں نے مزید کہا، “جمعہ کو جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر ہلکی بارش/برف کے ساتھ مطلع ابر آلود موسم متوقع ہے، اس کے بعد، بنیادی طور پر ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے”۔
محکمہ موسمیات نے لوگوں کو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بالائی علاقوں میں خراب موسمی صورتحال کے درمیان سفر کرنے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر میں درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ رات منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا کم از کم درجہ حرارت موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
قاضی گنڈمیں گزشتہ رات منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.8 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لیے یہ معمول سے 0.7 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے یہ معمول سے 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 0.6 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لئے معمول سے 1.4 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے یہ معمول سے 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور شمالی کشمیر کے علاقے میں یہ معمول سے 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 0.4 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ، بٹوت میں 5.7 ، کٹرہ میں 9.1 اور بھدرواہ 3.7 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اہلکار نے بتایا کہ لداخ کے لیہہ اور کارگل میں بالترتیب منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔