عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس این کوتیشور سنگھ نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جسٹس این کوٹیشور سنگھ کو سپریم کورٹ آف انڈیا کے جج کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں صدر جمہوریہ ہند نے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کے چیف جسٹس جسٹس این کوٹیشور سنگھ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔