عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ/گزشتہ شام پونچھ کے پوٹھہ بائی پاس پر پولیس اور فوج نے مشترکہ ناکا لگاـ
تلاشی کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے ایک شخص کو سورنکوٹ سے پوٹھہ کی طرف مشکوک انداز میں آتے دیکھا۔
سیکیورٹی فورسز کو دیکھ کر مشتبہ شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم فورسز نے اسے پکڑ لیا۔
بدوران تلاشی اس کے قبضے سے ایک نیلے رنگ کا بیگ جس میں 3 عدد HE 36 ہینڈ گرنیڈ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر مجرمانہ مواد برآمد ہوا۔
ابتدائی تفتیش میں اس کی شناخت محمد شبیر ولد محمد فاروق ولد دریالہ نوشہرہ کے طور پر ہوئی جو پی او کے کے ایک ہینڈلر عظیم خان مدیر سے رابطے میں ہے جس نے اسے سورنکوٹ قصبہ سے یہ کھیپ جمع کرنے کی ہدایت کی۔
پولیس نے نوٹس لے لیا ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔