عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے خراب موسم کے پیش نظر دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام امتحانات، جو 1 اور 3 مارچ کو ہونے والے تھے، مؤخر کر دیے ہیں۔
بورڈ کے حکم نامے میں کہا گیا ہےخراب موسم کے پیش نظر، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات، جو پہلے سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 1 اور 3 مارچ 2025 کو ہونے تھے، مؤخر کر کے دوبارہ شیڈول کر دیے گئے ہیں۔
بورڈ کے مطابق، دسویں اور گیارہویں جماعت کے وہ امتحانات جو پہلے 1 مارچ کو ہونے تھے، اب 25 مارچ کو منعقد ہوں گے۔ جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات، جو 1 مارچ کو ہونے تھے، اب 24 مارچ کو منعقد ہوں گے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ امتحانات کے وقت اور مقام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔