عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے منگل کے روز جموں صوبہ کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں مجموعی طور پر 88.85 فیصد طلبہ کامیاب قرار پائے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لڑکوں کی کامیابی کی شرح 87.51 فیصد جبکہ لڑکیوں کی شرح 90.42 فیصد رہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لڑکیوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سال مارچ سیشن کے امتحانات میں کل 50,754 طلبہ نے شرکت کی، جن میں 27,486 لڑکے اور 23,268 لڑکیاں شامل تھیں۔ ان میں سے مجموعی طور پر 45,094 طلبہ کامیاب قرار دیے گئے، جن میں 24,054 لڑکے اور 21,040 لڑکیاں شامل ہیں۔
سرکاری دستاویز کے مطابق تقریباً 5,650 طلبہ امتحان میں کامیابی حاصل نہ کر سکے۔
جموں صوبہ میں دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان، 88.85 فیصد طلبہ کامیاب