عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پولیس نے بدھ کے روز جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر میاں عبدالقَيوم کی جائیدادایک ملی ٹینسی سے منسلک مقدمے میں ضبط کر لی۔
سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک پوسٹ میں، جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ یہ کارروائی ڈی جی پی نلین پربھات کی ہدایت پر کی گئی۔
پولیس نے کہا پولیس سربراہ نلین پربھات نے میاں قیوم کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔
میاں قیوم کو ایڈووکیٹ بابر قادری کے ہائی پروفائل قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بابر قادری، جو کشمیر بار ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم کے ایک سخت نقاد تھے، 24 ستمبر 2020 کو اپنے رہائشی مکان زاہد پورہ، سرینگر میں قتل کر دئیے گئے تھے۔
جموں و کشمیر پولیس نے میاں قیوم کی جائیداد ضبط کر لی