اننت ناگ میں جماعتِ اسلامی کی جائیدادیں ضبط

اننت ناگ//ریاستی تفتیشی ایجنسی (SIA) نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں جماعت اسلامی کی مزید جائیدادوں کو ضبط کیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے سرکاری زرایع کے حوالے سے بتایا کہ UAPA کی شق 8 کے تحت، ضلع مجسٹریٹ، اننت ناگ نے ان جائیدادوں کو جماعتِ اسلامی کے غیر قانونی استعمال کے تحت پایا ہے جس کے بعد ضبط کیا گیا۔ پراپرٹیز میں باغات، شاپنگ کمپلیکس، زرعی اراضی، اور رہائشی مکان بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نوٹیفائیڈ پراپرٹیز میں 1 کنال 4 مرلے اراضی بھی شامل ہے جس میں دو منزلہ عمارت ہے جس میں فلاح عام ٹرسٹ (ایف اے ٹی) کا دفتر ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ نوٹیفائیڈ پراپرٹی میں 30 کنال اور 1 مرلہ اراضی راکھی مومن دانجی پورہ گاؤں میں، سروے نمبر 1299/956/496 کے تحت جماعت اسلامی کے نام پر میوٹیشن نمبر 246 بھی شامل ہے۔
مطلع شدہ جائیداد میں سروے نمبر 797 کے تحت گاؤں اننت ناگ ایسٹ مٹن میں 12 مرلہ اراضی پر ایک دو منزلہ رہائشی مکان بھی شامل ہے جو نمبر 2222 کے تحت جماعت اسلامی کے نام پر تبدیل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس جائیداد میں اننت ناگ کے سرسائی میں 16 مرلہ زمین اور اننت ناگ میں 6 کنال، اننت ناگ میں 10 مرلہ کے علاوہ ضلع میں دیگر جائیدادیں بھی شامل ہیں۔