بانڈی پورہ میں تعینات جے سی او دل کا دورہ پڑنے سے فوت

File Photo

سری نگر//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں تعینات آسام رائفلز کے ایک جونیئر کمانڈنگ آفیسر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔
سرکار ذرائع نے بتایا کہ پری بل ٹھیکری فوجی کیمپ میں تعینات 26آسام رائفلز کے جے سی او نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد اسے 92بیس ہسپتال بادامی باغ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت ویویکانندو دانیال کے طور سے ہوئی ہے جواتراکھنڈ کا رہنے والا ہے۔
پولیس چوکی آلوسہ بانڈی پورہ نے اس سلسلے میں سی آر پی سی کی دفعہ 174کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔