عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/موجودہ موسمی صورتحال سے جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری میں بارش کی کمی کے منظر نامے میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری میں جنوری اور فروری کے دوران بارش کی 80 فیصد کمی 42 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 25 سے 28 فروری تک گلمرگ میں 113 سینٹی میٹر جبکہ سونہ مرگ میں 75 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے۔
اس دوران کپوارہ، بانڈی پورہ اور جنوبی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بالترتیب 70 سے 90 اور 60 سے 90 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمے کے مطابق 26 سے 28 فروری تک جموں وکشمیر اور لداخ میں 78.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہے جو معمول کی15.5 ملی کی بارش سے 407 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔سری نگر میں ان تین دنوں کے دوران 30.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 13.6 ملی میٹر کی بارش سے 123 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں اس دوران31.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 11 ملی میٹر بارش سے 183 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گاندربل ضلع میں 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کی9.5 ملی میٹر بارش سے 511 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں 26 سے 28 فروری تک 79.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی22.8 ملی میٹر کی بارش سے248 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔
بارہمولہ ضلع میں اس دوران 76 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 17 ملی میٹر بارش سے347 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع بانڈی پورہ میں 81.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 13.5 ملی میٹر کی بارش سے 503 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 26 سے 28 فروری تک 49.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 13.3 ملی میٹر بارش سے273 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔ضلع کولگام میں اس دوران 60 ملی میٹرا بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 21.8 ملی میٹر بارش سے 175 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔ضلع پلوامہ میں ان تین دنوں کے دوران 31.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 7.7 ملی میٹر کی بارش سے 312 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیاں میں 26.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی14.2 ملی میٹر بارش سے 89 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔
صوبہ جموں کے ضلع جموں میں 26 سے 28 فروری تک 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 7.7 ملی میٹر بارش سے680 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔ضلع ڈوڈہ میں اس دوران 64.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی19.7 ملی میٹر بارش سے228 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع کٹھوعہ میں 74.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی20.4 ملی میٹر بارش سے 264 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔ضلع کشتواڑ میں ان تین دنوں کے دوران 88 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 19.7 ملی میٹر بارش سے 347 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع پونچھ میں اس دوران 90.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 7.6 ملی میٹر بارش سے1091 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔ضلع راجوری میں 26 سے 28 فروری تک 83 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 7.7 ملی میٹر بارش سے977 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران ضلع رام بن میں 173.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 25 ملی میٹر بارش سے 593 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔
ضلع ریاسی میں ان تین دنوں کے دوران 98.6 ملی میٹرا بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی14.8 ملی میٹر بارش سے 566 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔ضلع سانبہ میں اس دوران 63 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی4.2 ملی میٹرا بارش سے 1400 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع اودھم پور میں 151.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی7.6 ملی میٹر بارش سے 1891 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں 26 سے 28 فروری تک 32.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی0.2 ملی میٹر سے16200 فیصد زیارہ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع لیہہ میں اس دوران 8.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی0.5 ملی میٹرٓ بارش سے1560 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری میں جنوری سے فروری تک 131.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 225.4 ملی میٹر بارش سے 42 فیصد کم ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے گذشتہ روز کہا تھا کہ وادی میں موجودہ موسمی صورتحال سے بارشوں کی 80 فیصد کمی اب صرف 65 فیصد رہ گئی ہے۔دریں اثنا وادی میں وسیع پیمانے پر برف و باراں سے لوگوں خاص طور پر کسانوں کے دل باغ باغ ہوئے ہیں۔خشک موسم صورتحال سے جہاں وادی میں کئی چشمے سوکھ گئے تھے وہیں اس دوران کئی علاقوں کے جنگلوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں تاہم موجودہ موسمی صورتحال سے جہاں وادی کے ندلی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے وہیں کھیت کھلیانوں اور پیڑ پودوں میں تر و تازگی آئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سال رواں کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے دوران بارش کی 79 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی تھی جبکہ اس دوران جموں میں بارش کی 84 فیصد کمی درج ہوئی تھی۔
جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری میں بارش کی 80 فیصد کمی صرف 42 فیصد رہ گئی
