کولگام تصادم میں جیش جنگجو جاں بحق، آپریشن جاری

کولگام // جنوبی ضلع کولگام کے بٹہ پورہ گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم آرائی میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، تصادم آرائی میں ایک جنگجو مارا گیا ہے جبکہ دو عام شہری اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا،”کولگام انکاونٹر میں کالعدم عسکری تنظیم جیشِ محمد ایک کا ایک جنگجو مارا گیا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد کی شناخت کی جا رہی ہے۔ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے”۔
قبل ازیں ،کشمیر زون پولیس نے بتایا تھا،” کولگام تصادم میں 01 فوجی اہلکار اور 02 شہری زخمی ہوئے۔ تینوں زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آپریشن جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے”۔
قبل ازیں، دفاعی ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد 9 آر آر نے کولگام کے بٹہ پورہ گاوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کے اہلکا ر جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
ا±ن کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دوبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں دو ملی ٹینٹ محصور ہیں جنہیں مار گرانے کی خاطر اضافی کمک کو طلب کیا گیا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔
اس سلسلے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔