پنجاب کے بیشتر اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بحال

File Image

یو این آئی

جالندھر// پنجاب حکومت نے ‘وارث پنجاب دے’ تنظیم کے خلاف پولیس کی کارروائی کے سبب ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر ریاست کے کچھ علاقوں میں جمعرات کی دوپہر تک موبائل انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروسزکی پانبدی میں توسیع کردی جبکہ ریاست کے باقی حصوں میں منگل کی دوپہرسے پابندی ہٹا ئی گئی۔
محکمہ داخلہ اور انصاف نے منگل کو ایک حکم میں کہا کہ پنجاب کے ترن تارن، فیروز پور، موگا، سنگرور، اجنالہ سب ڈویژن، موہالی وائی پی ایس چوک اور ایئرپورٹ روڈ میں انٹرنیٹ سروس 23 مارچ تک بندرہے گی۔ منگل کی سہ پہر سے ریاست کے باقی حصوں سے پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔
آرڈر میں کہا گیا ہے، ‘یہ ہدایت دی گئی ہے کہ تمام موبائل انٹرنیٹ سروسز، تمام ایس ایم ایس سروسز (سوائے بینکنگ اور موبائل ریچارج کے) اور موبائل نیٹ ورکس پر فراہم کی جانے والی تمام ڈونگل سروسز، وائس کالز کے علاوہ، 21 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ کو دوپہر 12:00 بجے تک، صرف ترن تارن، فیروز پور، موگا، سنگرور، امرتسر سب ڈویژنوں اجنالہ، وائی پی ایس چوک اور ایئرپورٹ روڈ سے ملحقہ علاقوں میں بند رہیں گی۔ حکم نامہ میں واضح کیا گیا کہ ریاست کے باقی تمام علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات 21 مارچ کی دوپہر 12 بجے سے معمول کے مطابق کام کرنا شروع کر دیں گی۔