عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے جمعرات کو کہا کہ مرکز کی طرف سے اعلان کردہ عبوری بجٹ تعمیر اور ترقی پر مبنی ہوتے ہوئے غریب لوگوں کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہے۔
چگھ نے کہا کہ بجٹ میں ’رام راجیہ‘ کا وژن ہے یہاں تک کہ یہ خواتین اور کم مراعات یافتہ طبقے کیلئے فائدہ مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ ایک ترقی یافتہ بھارت کے عزم کے ساتھ ’آتم نر بھر بھارت‘ کے ہدف کو حاصل کرنے کی بات کرتا ہے۔
قومی جنرل سکریٹری نے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا شکریہ ادا کیا کہ “ترقی پسند بجٹ جو فلاح و بہبود کا خیال رکھتا ہے اور ملک میں ہر قسم کے لوگوں کی ترقی کی بات کرتا ہے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے جبکہ ان کی قیادت میں ملک نے تعمیر اور ترقی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔