عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جنوبی کشمیر کے میر بازار کولگام علاقے میں دو روز قبل سڑک حادثہ میں زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار پیر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ حادثہ ہفتہ کو مالپورہ میر بازار کے قریب قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی زیر نمبر JK02AT-0730 نے 52 سالہ ہیڈ کانسٹیبل عبدالرشید کو ٹکر مار دی جو یاترا کی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا اور اسے علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں اسے مزید علاج کے لیے سکمز صورہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔