بھارت سے ترکی مدد کیلئے این ڈی آر ایف ٹیم، امداد کی پہلی کھیپ روانہ

نئی دہلی//بھارت نے منگل کو نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی امدادی ٹیم کے ساتھ انسانی امداد کی پہلی کھیپ ترکی روانہ کی جہاں 7.8 شدت کے زلزلے سے 4,300 سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کر کے بتایا، “بھارت کی انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف (HADR) کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں”۔
“زلزلے سے متعلق امدادی سامان کی پہلی کھیپ ترکی کے لیے NDRF سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، خصوصی طور پر تربیت یافتہ ڈاگ سکواڈ، طبی سامان، ڈرلنگ مشینیں اور دیگر ضروری سامان کے ساتھ روانہ ہوئی ہے”۔
ڈپٹی کمانڈنٹ دیپک تلوار کی سربراہی میں این ڈی آر ایف کی 51 رکنی ٹیم منگل کی اولین ساعتوں میں بھارتی فضائیہ (IAF) کے طیارے میں غازی آباد کے ہندن ہوائی اڈے سے ترکی کے لیے روانہ ہوئی۔
اس کے علاوہ ایک ٹویٹ میں، آئی اے ایف نے کہا ، “ایک آئی اے ایف C-17 ہوائی جہاز ترکی کے لیے این ڈی آر ایف ریسکیو ٹیموں کو لے کر ترقی روانہ ہوا”۔
“یہ طیارہ ایک بڑی امدادی کوششوں کا حصہ ہے جو دیگر بھارتی تنظیموں کے ساتھ آئی اے ایف کی طرف سے شروع کیا جائے گا”۔
بتادیں کہ یہ پیشرفت مرکز کے اس اعلان کے بعد ہوئی، جب مرکز نے اعلان کیا تھا کہ این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں جن میں 100 اہلکاروں پر مشتمل خصوصی طور پر تربیت یافتہ ڈاگ سکواڈ اور ضروری سامان موجود ہیں، تلاش اور بچاو کی کارروائیوں کے لیے ترکی روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔
حکومت کے مطابق، تربیت یافتہ ڈاکٹروں اور ضروری ادویات کے ساتھ طبی عملے کے ساتھ طبی ٹیمیں بھی تیار کی جا رہی ہیں۔
امدادی سامان ترکی کی حکومت اور انقرہ میں بھارتی سفارت خانے اور استنبول میں قونصلیٹ جنرل کے دفتر کے ساتھ مل کر روانہ کیا جائے گا۔
منگل کی صبح تک ترکی میں ہلاکتوں کی تعداد 2,921 تھی جب کہ شام میں یہ بڑھ کر 1,451 ہو گئی۔