عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے وولینہ اچھ گام علاقے میں آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم دو رہائشی مکانات اور ایک امام بارگاہ کو نقصان پہنچا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ امام بارگاہ سے بھڑک اٹھی اور تیزی سے قریبی دو دیگر مکانات تک پھیل گئی، جس کے نتیجے میں تینوں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔تاہم مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ فائر ٹینڈر بروقت نہیں پہنچے جس کی وجہ سے اس واقعہ میں بڑا نقصان ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فائر ٹینڈروں نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا اور بھیڑ بھاڑ والے علاقے کے دیگر ڈھانچوں میں آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔
واقعے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آگ لگنے کی وجہ ممکنہ طور پر بجلی کا شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے۔