شوپیاں میں آئی ای ڈی برآمد، بی ڈی ایس طلب

File Photo

سری نگر//پولیس نے منگل کو بتایا کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے شرمل علاقے میں ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ آئی ای ڈی برآمد کیا گیا ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایاکہ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے شرمل علاقے میں ایک آئی ای ڈی برآمد کیا ہے۔
دریں اثناءبم ڈسپوزل سکواڈ کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے تاکہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا جا سکے۔