فرصل کولگام میں آئی ای ڈی برآمد: پولیس

سری نگر//جنوبی کشمیر کے شر پورہ فرصل کولگام علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ہفتے کی شام ایک آئی ای ڈی کو برآمد کرکے ایک بڑے سانحے کو ٹالنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے ہفتے کی شام فرصل کولگام علاقے میں ایک آئی ای ڈی کو پایا۔
انہوں نے کہاکہ آئی ای ڈی برآمد ہوتے ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے وقوع پر طلب کیا گیا جنہوں نےا س دھماکہ خیز مواد کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے سے ایک بڑے سانحے کو ٹالا گیا۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
بتادیں کہ جمعے کی شام کو امام صاحب شوپیاں میں بھی ایک آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا۔