میں پاکستانی نہیں، میں ایک ہندوستانی شہری ہوں، پاکستان کیا کہتا ہےمجھے نہیں معلوم :فاروق عبداللہ

عظمیٰ ویب ڈیسک
ادھم پور/پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے یہ کہنے کے بعد کہ آرٹیکل 370 کی بحالی پر پاکستان اور این سی-کانگریس اتحاد ایک صفحے پر ہیں، نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ پاکستان کیا کہتا ہے۔انہوں نے کہامجھے نہیں معلوم کہ پاکستان کیا کہتا ہے۔ میں پاکستانی نہیں ہوںمیں ہندوستانی شہری ہوں۔‘‘
جموں کشمیر اسمبلی انتخابات پر انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو عوام کے سامنے سب کچھ واضح ہو جائے گا۔ میں سب سے پہلا کام دربار موو کو واپس لاؤں گا۔ دربار موو کی وجہ سے ہم دونوں صوبوںکا نقصان ہوا ہے۔
لوگ سردیوں میں دربار موو میں وہاں جایا کرتے تھے۔ جموں و کشمیر کا رشتہ تھا، گرمیوں میں وہ یہاں کام ختم کرنے آتے تھے۔ آپ جا کر لوگوں سے پوچھ سکتے ہیں کہ دربار موو کی وجہ سے انہیں کتنا نقصان ہوا ہے۔