عظمیٰ ویب ڈیسک
کپواڑہ// سیکورٹی فورسز نے جمعہ کے روز شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے جنگلاتی علاقے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف کی مخصوص معلومات کی بنیاد پر، گنگ بگ فاریسٹ کپواڑہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں بی ایس ایف، فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کامیاب آپریشن کے نتیجے میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سٹورز کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔