وزارت داخلہ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو غیر قانونی تنظیم قرار دیا

File Photo

یو این آئی

نئی دہلی//مرکزی وزارت داخلہ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس سے منسلک تنظیموں کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر غیر قانونی تنظیم اعلان کیا ہے۔
وزارت نے اس تنظیم پر فوری طور پر 5 سال کے لئے پابندی عائد کر دی ہے۔
وزارت داخلہ نے منگل کی دیر رات جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ پی ایف آئی نوجوانوں، طلباء، خواتین اماموں، وکلاءاور معاشرے کے کمزور طبقات تک اپنی رسائی بڑھا کر ایک خفیہ ایجنڈے کے تحت ایک مخصوص طبقے کو بنیاد پرست بنا رہی ہے۔ تنظیم کا مقصد جمہوریت کے تصور کو کمزور کرنا اور آئین کے خلاف کام کرنا ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ تحقیقات میں پی ایف آئی کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کے بعد اس پر اور اس سے متعلقہ اداروں پر فوری اثرات سے 5 سال کے لیے پابندی عائد کی جا رہی ہے۔
خیال ر ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے گزشتہ ہفتے پورے ملک میں پی ایف آئی کے 100 سے زائد ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور اس کے کئی ارکان کو گرفتار کیا تھا۔