یو این آئی
شملہ// اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 15 ارکان کو بدھ کو ہماچل پردیش اسمبلی سے بجٹ اجلاس کے بقیہ حصہ کے لیے معطل کر دیا گیا۔
جیسے ہی آج اسمبلی اجلاس کے لیے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، پارلیمانی امور کے وزیر ہرش وردھن چوہان نے اسپیکر کلدیپ سنگھ پٹھانیا کے ساتھ میٹنگ کے دوران مبینہ طور پر بدسلوکی کے الزام میں اراکین کی معطلی کی تحریک پیش کی۔
اس تجویز کو ایوان نے صوتی ووٹ سے منظور کرلیا تاہم اپوزیشن ارکان نے اس کی شدید مخالفت کی۔ معطل اپوزیشن ارکان نے اپنی نشستیں نہ چھوڑنے پر اسپیکر کو ایوان کی کارروائی آرڈر بحال ہونے تک ملتوی کرنی پڑی۔
معطل کیے گئے بی جے پی ارکان میں جے رام ٹھاکر، وپن سنگھ پرمار، رندھیر شرما، لوکیندر کمار، ونود کمار، ہنس راج، جنک، ویلویر ورما، ترلوک جموال، سریندر شوری، دیپ راج، پورن چندر، اندر سنگھ گاندھی، دلیپ ٹھاکر اور رنویر سنگھ شامل ہیں۔
اس سے قبل آج صبح محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر وکرمادتیہ نے وزیراعلی کو اپنا استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔