مشتاق الاسلام
شوپیاں// جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ندیگام، کٹپورہ اور ملحقہ دیہاتوں میں ہفتہ کی رات شدید ژالہ باری نے فصلوں اور میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچایاپہنچایا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب ژالہ باری نے اخروٹ سمیت دیگر فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو بھاری نقصان کا اندیشہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا، “ژالہ باری صبح 1:15 منٹ پر شروع ہوئی اور کم از کم 15 سے 20 منٹ تک جاری رہی۔
ایک مقامی رہائشی نے اخروٹ کے درختوں کو ہونے والے شدید نقصان پر روشنی ڈالتے ہوئے اور حکام سے ان کے تدارک کی درخواست کرتے ہوئے کہا، ’’ہماری تقریباً 70 فیصد فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں، اور ہمارا زیادہ تر میوہ ابھی تک درختوں پر ہی تھا کیونکہ ہم نے ابھی تک انہیں اکٹھا نہیں کیا تھا‘‘۔