بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے گاوں ردبگ ماگام میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا،”بڈگام کے ردبگ ماگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم شروع ہوا ہے، سیکورٹی فورسز علاقے میں تعینات ہیں، مزید تفصیلات کا انتظار ہے”۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس، فوج کی آر آر اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں جنگجووں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو وہاں چھپے جنگجووں نے ان پر گولیاں چلائیں جس کی جوابی کاروائی میں مسلح تصادم شروع ہوا۔
ذرائع کے مطابق ، دو ملی ٹینٹ محاصرے میں ہیں۔
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں مسلح تصادم شروع
