عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے گرو ارجن دیو کے شہادت کے دن اور گرو ہرگوبند کے یوم پیدائش کے موقع پر دو تعطیلات کی تاریخوں میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔
اتوار کو جاری ایک حکم کے مطابق، اب یہ تعطیلات بالترتیب 10 جون اور 22 جون کو منائی جائیں گی۔
حکم نامہ کے مطابق، “جموں و کشمیر میں گرو ارجن دیو جی کے یومِ شہادت کے موقع پر محدود تعطیل اب 16 جون (اتوار) کے بجائے 10 جون (پیر) کو منائی جائے گی”۔
اس میں مزید کہا گیا کہ گرو ہرگوبند جی کے یوم پیدائش کے موقع پر عوامی تعطیل اب 5 جولائی (جمعہ) کے بجائے 22 جون (ہفتہ) کو منائی جائے گی۔