عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے انجینئر رشید کے بھائی کی سرکاری ملازمت سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی ہے۔
اس سلسلے میں جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خورشید احمد شیخ، جو ماور میں ایک سکول میں بطور استاد خدمات انجام دے رہے تھے، کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی منظوری دی ہے۔
حکم نامے کے مطابق، خورشید کی ریٹائرمنٹ یکم ستمبر 2024 سے مؤثر ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق، خورشید احمد شیخ ممکنہ طور پر عوامی اتحاد پارٹی کی جانب سے لنگیٹ حلقے سے الیکشن لڑیں گے ۔
ان کا مقابلہ پیپلز کانفرنس کے امیدوار عرفان پنڈتپوری سے ہوگا۔
انجینئر رشید نے 2008 اور 2014 کے انتخابات میں لنگیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم عرفان نے 2020 کے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار کو واضح اکثریت سے شکست دی تھی۔ —