عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// روزنامہ گریٹر/کشمیر عظمیٰ کے ایک سینئر رُکن محمد اسلم پوسوال کی والدہ آج شام انتقال کر گئیں ہیں۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مرحومہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور سرینگر کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم آج دیر شام سرینگر کے راولپورہ علاقے میں واقع اپنی عارضی رہائش گاہ میں انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کی آخری رسومات اُن کے آبائی گاؤں اہربل ٹنگمرگ کولگام میں ادا کی جائیں گی۔
اُن کی وفات پر ادارہ گریٹر کشمیر نے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اپنے رُکن محمد اسلم کے ساتھ تعزیت کی ہے۔ ادارہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنے رُکن اور سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔
ادارے کے سربراہ، ادارتی عملہ اور دیگر اراکین نے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے اور اپنے ساتھی کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔