عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ// لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے ایک جنگجو کے بھائی نے پیر کو بارہمولہ لوک سبھا حلقہ میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے ملی ٹینٹ بھائی سے امن کے مفاد میں ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی۔
رﺅف احمد لون، لشکر جنگجو عمر لون کا بھائی ہے،جو ملی ٹینسی سے متعلق کئی مقدمات میں مطلوب ہے۔
رﺅف لون نے شمالی کشمیر کے ضلع پٹن میں نامہ نگاروں کو بتایا، “ووٹ دینا میرا حق ہے، اس لیے میں نے اپنا ووٹ ڈالا۔ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنا ووٹ ڈالیں کیونکہ اس کے بعد ترقیاتی کام ہوں گے۔ پولنگ بوتھ پر آئیں اور اپنا ووٹ ضائع نہ کریں”۔
روف نے انمٹ سیاہی والی انگلی اٹھائی اور اپنے بھائی سے ہتھیار چھوڑنے اور اپنے خاندان کے پاس واپس آنے کی اپیل کی۔
لون نے کہا، “میں اپنے بھائی عمر سے (سیکیورٹی فورسز کے سامنے) ہتھیار ڈالنے کی اپیل کرتا ہوں۔ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو یہ بہت بہتر ہوگا، وہ اپنی ماں اور خاندان کے پاس واپس آجائے گا”۔
رواں سال اپریل میں عمر کی والدہ نے بھی عمر سے فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی تھی۔