جی ٹونٹی اجلاس سے کشمیر کے متعلق غلط بیانیہ ختم ہو گیا: جتندر سنگھ

یو این آئی

جموں// مرکزی وزیر جتندرسنگھ کا کہنا ہے کہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس سے کشمیر کے متعلق غلط بیانیہ ختم ہوگیا۔انہوں نے جی ٹونٹی اجلاس کی کامیابی کے لئے سبھی متعلقین کا شکریہ ادا کیا۔ان باتوں کا اظہا ر وزیر نے کٹھوعہ میں نامہ نگاروں سے بت چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ سری نگر میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کامیاب رہا اور لوگوں نے مندوبین کا والہانہ استقبال کیا۔ان کے مطابق جس طرح سے کشمیر کے لوگوں نے اس اجلاس کا خیر مقدم کیا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر کے لوگوں کو پچھلے تین دہائیوں سے دہشت گردی کے باعث مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ کشمیر کا عام آدمی اب آگے بڑھنا چاہتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جب بھی کوئی سیاح ملک کی سیر وتفریح پر آتا ہے تو اس کے ذہن میں تاج محل دیکھنے کی خواہش اور کشمیر جانے کی تمنا ہوتی ہے۔
مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ جی ٹونٹی اجلاس سے کشمیر کے متعلق غلط بیانہ اب پوری طرح سے ختم ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ جی ٹونٹی اجلاس سے جموں وکشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔جتندر سنگھ نے کہاکہ ملک کی مختلف ریاستوں میں جی ٹونٹی کے اجلاس ہوئے لیکن سری نگر میں جو میٹنگ ہوئی وہ کامیاب رہی ہے۔