G20سربراہی کشمیر یونیورسٹی یوتھ-20ایونٹس کی میزبانی کریگی

نیوز ڈیسک

سرینگر// ہندوستان کے جی 20 گروپ آف ممالک کی صدارت سنبھالنے کے ساتھ، کشمیر یونیورسٹی ملک کے 15 اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شامل ہو جائے گی جو یوتھ-20 کے باوقار تقاریب کی میزبانی میں قوم کی نمائندگی کرے گی۔یوتھ20 ایونٹس کا انعقاد وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے مطابق کیا جا رہا ہے جس میں زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے تجربات، سیکھنے اور ماڈلز کو دوسروں کے لیے ممکنہ سانچوں کے طور پر پیش کرے۔ منوج سنہا، جو جموں و کشمیر یونیورسٹیوں کے چانسلر بھی ہیں، نے یونین ٹیریٹری میں منعقد ہونے والے جی 20 اجلاس میں تعلیمی اداروں کی فعال شرکت پر زور دیا ہے اور یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ وہ جی 20 کانفرنس پر سیمینار اور مباحثے منعقد کریں۔ایک بیان میں کہا گیا کہ کے یو کے وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے کہا کہ یہ کشمیر یونیورسٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ مرکزی وزارت برائے امورِ نوجوانان اور کھیل (MYAS) کے زیراہتمام منعقد ہونے والے یوتھ-20 مقابلوں کا حصہ بنے۔وی سی نے کہا کہ یونیورسٹی پہلے ہی مجوزہ یونیورسٹی سطح کے سیمینار کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔یوتھ20 ایونٹ سے متعلق ضروری تیاریوں اور انتظامات کے لیے یونیورسٹی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی پہلے ہی تشکیل دے دی گئی ہے۔