عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// زوجیلا پاس کے مقام پر ہفتے کے روز تازہ برف باری کے بعد سرینگر-لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔
تریفک حکام نے بتایا کہ تازہ برفباری کے بعد سڑک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ زوجیلا میں تازہ برف باری کی وجہ سے سڑک پر پھلسن پیدا ہوئی ہے تاہم موسم میں بہتری کی صورت میں ٹریفک کو بحال کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
دریں اثنائ، جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمدورفت بلا حلل جاری ہے تاہم مغل روڈ پر ہلکی برفباری کی وجہ سے پھسلن پیدا ہوئی ہے۔