کلن گنڈ علاقے میں مٹی کے تودے گرآئے، سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹریفک معطل

غلام نبی رینہ

کنگن// وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کلن گنڈ علاقے میں ہوئی تازہ بارش کی وجہ سے تازہ مٹی کے تودے گرنے کے بعد سری نگر-لیہہ ہائی وے کو منگل کی صبح گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ کلن گنڈ علاقے میں آج صبح مٹی کے تودے گرنے کے بعد ہائی وے کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔
وہیں شاہ محلہ کلن گنڈ میں بادل پھٹنے سے سیلابی پانی رہائشی مکانوں کے اندر داخل ہوگیا جبکہ سیلاب کا کا ملبہ سرینگر لہہ شاہراہ پر بھی گر پڑا جس کے نتیجے میں شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بند ہو گئی ہے تاہم شاہراہ سے ملبہ ہٹانے کا کا تیزی کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی الصبح تیز بارشوں اور بادل پھٹنے سے شاہ محلہ کلن میں سیلابی پانی رہائشی مکانوں کے اندر داخل ہوگیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں سیلابی پانی کے ساتھ ملبہ سرینگر لیہ شاہراہ پر بھی گر پڑا جس کی وجہ سے شاہراہ پر دونوں طرف سے ملبہ ہٹانے کا کام بیکن نے شروع کیا ہے لیکن لگاتار بارشوں کی وجہ سے بیکن کو بھی کام کرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔