عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں جمعرات کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں میاں بیوی 2 بچوں سمیت لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی بعد دوپہر کشتواڑ ضلع میں رونما ہوئے سڑک حادثے میں میاں بیوی و دو بچے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ کشتواڑ سے دس کلومیٹر دور بھنڈارکوٹ کے مقام پر نجی گاڑی زیرنمبر JK17-2460 کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی کنبے پانچ افراد سوار تھے۔ حادثے میں 4 افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ ایک شدیدزخمی ہو گیا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔