غلام نبی رینہ
کنگن// وسطی کشمیر کے کنگن میں پیش آئے سڑک حادثہ میں کم از کم 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ کنگن گاندربل میں ایک ٹمپو ٹریولر زیر نمبر JK02BE-9014اور ماروتی کار زیر نمبر Jk16A-8159 کے درمیان پارو ہاوس کے نزدیک ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں چار افراد ذخمی ہوگئے ہیں جن کو علاج و معالجہ کے لئے سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ کنگن ہسپتال سے دو افراد کو مزید علاج کیلئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
ادھر، پولیس نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔