عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سائبر پولیس کشمیر نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر فحش مواد اپ لوڈ کرنے، اُسے وائرل کرنے اور ہراساں کرنے کے دو الگ الگ معاملات میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، سائبر پولیس نے کہا کہ سرینگر کے گلاب باغ کے شیخ مقدّس رفیق کو ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ دوسرے معاملے میں سونوار کے جنید حسین، باغ مہتاب کے افلاح میر اور پامپور کے نوید میر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید کہا، “ہم تمام افراد کی حفاظت اور وقار کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور سائبر کرائمز کا سختی سے مقابلہ جاری رکھیں گے”۔