گندوہ میں فارسٹ گارڈ نے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کیا

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے گندوہ میں اتوار کے روز ایک فاریسٹ گارڈ نے پھانسی لگا کر اپنی جان کا خاتمہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی سہ پہر گیس راج(35) ولد جسونت سنگھ ساکنہ کالجگاسر نے پولیس تھانہ گندوہ کے متصل واقع کرائے کے مکان میں پنکھے کی کنڈی کے ساتھ لٹک کر اپنی جان کا خاتمہ کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ شخص محکمہ جنگلات میں بطور گارڈ کام کر رہا تھا اور بھلیسہ رینج کے کمپارٹمنٹ 57 چانٹی میں تعینات تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ دوپہر تک سوو¿چھ بھارت ابھیان پروگرام میں شامل رہا تاہم سہ پہر لو اچانک غائب ہوا۔ اس دوران کسی نے اس کا کمرہ اندر سے بند پایا اور فوراً پولیس کو اطلاع دی جس کے فوراً بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور دروازہ توڑا جس دوران پنکھے ک کنڈی کے ساتھ اسے مردہ حالت میں پایا گیا۔
ایس ڈی پی او گندوہ عادل ریشو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ فاریسٹ گارڈ کی لاش کرائے کے ایک مکان سے برآمد ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا ہے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔