عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام// بڈگام ضلع کے مشہور سیاحتی مقام دودھ پتھری میں گزشتہ شب دیر رات آگ لگنے سے کم از کم 12چائے اسٹالوں کو نقصان پہنچا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ علاقے میں گزشتہ شب دیر رات گیس کے اخراج کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔
انہوں نے کہا کہ نتیجے میں ایک درجن چائے سٹالوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔