عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری /// جموں و کشمیر کے راجوری بیلٹ میں جنگلاتی علاقے میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔
حکام نے بتایا کہ آگ اتوار کو دیر گئے راجوری کے بتھونی جنگلاتی علاقے میں بھڑک اٹھی، جس نے سات سے 8 ایکڑ زمین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور درختوں اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچایا۔
فارسٹ پروٹیکشن فورس نے آگ بجھانے کا ایک وسیع آپریشن شروع کیا جو رات بھر جاری رہا۔
حکام نے بتایا کہ پیر کو آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔