عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کے منڈی ہسپتال کے متصل آکسیجن پلانٹ آگ لگنے سے بال بال بچ گیا جبکہ آکسیجن پلانٹ میں بجلی سے چلنے والے متعدد آلات جل کر راکھ ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح منڈی میں ہسپتال سے متصل ٹرانسفارمر میں اچانک آگ لگنے سے ہسپتال میں نصب آکسیجن پلانٹ کے اندر بجلی سے چلنے والے متعدد آلات جل کر راکھ ہو گئے، تاہم ہسپتال ملازمین کی بروقت کاروائی سے آکسیجن پلانٹ میں آگ کو بھڑکنے سے روک لیا گیا اور منڈی میں ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔
ماہرین نے بتایا کہ اگر آکسیجن پلانٹ میں آگ لگ جاتی تو ہسپتال سمیت منڈی کا آدھا بازار جل کر راکھ ہو جاتا۔