اننت ناگ: محکمہ بجلی کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی

اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے میں آگ بھڑک اٹھی ہے جو گرڈ سٹیشن اور محکمہ بجلی کے دفتر تک پھیل گئی۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ بجبہاڑہ کے ڈونی پورہ سنگم میں پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کے ‘بیل سیکشن’ میں آگ لگ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ‘بیل سیکشن’ کے اندر صبح تقریباً دس بج کر دس منٹ پر آگ کی واردات پیش آئی۔جس کے بعدآگ بجھانے کے لیے فائر ٹینڈرز کو جائے وقوع پر بلایا گیا۔
تاہم تب تک آگ کے پورے گرڈ اسٹیشن اور پی۔ڈی۔ڈی آفس کے ڈھانچے تک پھیل رہی تھی-
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔