فیاض بخاری
بارہمولہ// شمالی کشمیر کے قصبہ بارہمولہ میں اتوار کی دیر شام آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں ایک فیکٹری اور کئی رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ قصبہ کے کانلی باغ علاقے میں ایک فرنیچر فکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی آس پاس موجود مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔اُنہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز جائے واقع پر پہنچ گئے ہیں اور آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے ابھی تک فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں پوری طرح سے ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔
ادھر مقامی لوگوں، فوج اور پولیس آگ بھجانے میں مصروف ہے۔ آگ کی بھیانک واردات میں مزید کئی مکانات زد میں آسکتے ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔